تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 28 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 746 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 93 ہزار 453 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2895 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1222 مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2996 ٹکٹ جاری کرکے تقریباً 62 لاکھ 52 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔