تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم بلند حوصلوں اور نئے عزم کے ساتھ افغانستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔
کپتان سلمان علی آغا نے میچ سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ یہ سیریز ایشیا کپ کی بھرپور تیاریوں کا سنہری موقع ہے، جس سے کھلاڑیوں کو اعتماد اور تجربہ حاصل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قیادت میرے لیے اعزاز کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، اور کوشش یہی ہوگی کہ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔
کپتان نے مزید کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ٹیم نے مکمل تیاری کی ہے اور میدان میں جیت کے جذبے کے ساتھ اتریں گے۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔