سپریم کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست، ذہنی حالت اور ویڈیوز پر سوالات اٹھا دیے گئے

سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کی ذہنی حالت کا جائزہ نہیں لیا۔ اسی بنیاد پر سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ ملزم کی ذہنی کیفیت کا تعین کیا جا سکے۔ تاہم، عدالت نے اس متفرق درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔
درخواست میں مزید نشاندہی کی گئی کہ سزائے موت کا فیصلہ ویڈیو ریکارڈنگز کی بنیاد پر کیا گیا، حالانکہ ان ویڈیوز کو ٹرائل کے دوران نہ تو درست ثابت کیا گیا اور نہ ہی ملزم کو یہ ویڈیوز فراہم کی گئیں۔ یہاں تک کہ مقدمے کی کارروائی کے دوران کبھی بھی یہ ویڈیوز عدالت میں چلا کر نہیں دکھائی گئیں۔
یہ نظرثانی اپیل سینئر وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں، اور عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر غورِ نو کرے۔