راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، 11 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، 11 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی - اردو خبریں

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی 11 سالہ کائنات پیٹ میں درد کی شکایت پر تین روز قبل ہولی فیملی اسپتال میں داخل کی گئی تھی۔

بچی کے والد کے مطابق، ڈاکٹرز نے مرض کی درست تشخیص نہ کر پانے پر اپینڈکس کا آپریشن کیا، مگر آپریشن کے بعد بھی کائنات کی حالت بہتر نہ ہوئی اور وہ مسلسل درد سے تڑپتی رہی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث کائنات دم توڑ گئی۔ اس واقعے کے بعد ورثا نے بچی کی میت وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *