پاکستان August 3, 2025 Shahbaz Sayed

راولپنڈی میں فیکٹری حادثہ، اسٹیل رول میں پھنسے محنت کش کو ریسکیو کرلیا گیا

راولپنڈی میں ایک فیکٹری میں کام کے دوران محنت کش اسٹیل رول میں پھنس گیا، جس پر اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات کے تحت اسٹیل رول میں پھنسے محنت کش کو بحفاظت باہر نکالا۔ واقعے کے فوراً بعد متاثرہ فرد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، محنت کش کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات اور فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کی جانچ جاری ہے۔