پولیس کے مطابق رائیونڈ میں پھلوں کی قیمت پر بحث کے دوران ریڑھی بان اور اس کے ساتھیوں نے گاہکوں پر حملہ کردیا۔ تشدد کے نتیجے میں واجد نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی موت سر پر لگنے والی شدید چوٹ کے باعث ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔