ذیابیطس کے علاج میں انقلابی پیشرفت، “Gut Substrate Trap” نیا طریقہ متعارف

ذیابیطس کے علاج میں انقلابی پیشرفت، “Gut Substrate Trap” نیا طریقہ متعارف - اردو خبریں

کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے ذیابیطس اور جگر کی بیماریوں کے علاج کے لیے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جسے “Gut Substrate Trap” کا نام دیا گیا ہے۔ اس طریقے میں ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا گیا ہے جو D-lactate کو خون میں جانے سے پہلے ہی مخصوص جال میں پھنساکر ختم کردیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طریقہ علاج سے بلڈ شوگر نمایاں حد تک کم ہوگئی، انسولین کی کارکردگی (sensitivity) بہتر ہوئی، جبکہ جگر کی سوزش اور fibrosis میں بھی کمی دیکھی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نتائج وزن یا خوراک میں کسی تبدیلی کے بغیر سامنے آئے۔

روایتی طور پر ذیابیطس کے علاج میں انسولین، ہارمونز یا جگر کو براہِ راست ہدف بنایا جاتا ہے، لیکن یہ نئی ٹیکنالوجی بیماری کے ایک بنیادی جز کو پہلے ہی قابو کرلیتی ہے اور ذیابیطس کے آغاز کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں یہ طریقہ انسانوں پر کامیاب ثابت ہوتا ہے تو یہ نہ صرف ذیابیطس کی روک تھام بلکہ اس کے ابتدائی علاج کے لیے بھی ایک بڑا انقلاب ثابت ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *