ترکی کے وزیر کی تیز رفتار ڈرائیونگ، خود ہی ویڈیو پوسٹ کرنے پر جرمانہ

ترکی کے وزیر کی تیز رفتار ڈرائیونگ، خود ہی ویڈیو پوسٹ کرنے پر جرمانہ - اردو خبریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس میں وہ ہائی وے پر گاڑی کو 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑاتے دکھائی دیے۔

ویڈیو کو انہوں نے #TurkiyeAccelerates ہیش ٹیگ کے ساتھ اپ لوڈ کیا اور بتایا کہ مقصد انقرہ – نیغے موٹر وے کے حالات کی جانچ تھا۔

تاہم ٹریفک پولیس نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد انہیں 9,267 ترک لیرا کا جرمانہ عائد کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یورالوغلو نے خود سوشل میڈیا پر جرمانے کی تصویر بھی پوسٹ کی اور اعتراف کیا کہ “میں نے اپنی ہی خلاف ورزی کو اجاگر کیا، اب آئندہ زیادہ احتیاط کروں گا۔”

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرانے والے وزیر نے ہی قانون توڑا۔ ناقدین نے اسے ’’عملی تضاد‘‘ قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے وزیر کا ’’عجیب و غریب اعتراف‘‘ بھی کہا۔


مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *