بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی کے باعث جمعہ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہوئیں۔
مقامی سطح پر، 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1,500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے پر مستحکم رہی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، فی تولہ چاندی کی قیمت 4,013 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 3,440 روپے پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔