بھارتی مندر میں مبینہ ظلم کی لرزہ خیز کہانی، سابق خاکروب کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارتی مندر میں مبینہ ظلم کی لرزہ خیز کہانی، سابق خاکروب کا چونکا دینے والا انکشاف - اردو خبریں

بھارت کے ایک مشہور مندر دھرماستھلا میں دس سال تک خدمات انجام دینے والے ایک سابق خاکروب نے ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ہر سننے والے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سابق ملازم نے پولیس کو خفیہ طور پر بیان ریکارڈ کروایا ہے، جس میں خواتین اور طالبات کے ساتھ ہونے والے مبینہ مظالم اور لاشوں کو چھپانے کے واقعات کا ذکر شامل ہے۔

ملازم کا کہنا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار خواتین اور اسکول کی طالبات کی برہنہ لاشوں کو دفن اور نذر آتش کرنے پر مجبور کیا گیا۔ یہ واقعات مبینہ طور پر 1998 سے 2014 کے درمیان پیش آئے۔

ضمیر کی خلش نے چپ توڑنے پر مجبور کیا

سابق خاکروب نے کہا کہ ’’ایک دہائی تک اندر ہی اندر گھٹنے اور پچھتاوے میں جلنے کے بعد بالآخر پولیس کو سچ بتانے کی ہمت کی،‘‘ اور یہ بھی بتایا کہ اگر ایسا نہ کرتے تو وہ علاقہ برسوں پہلے چھوڑ چکے ہوتے۔

جان کا خطرہ اور تحفظ کی اپیل

اپنے بیان میں اس شخص نے اپنے اور اہل خانہ کے لیے تحفظ کی درخواست بھی کی ہے، کیونکہ اسے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تصاویر تحقیقات میں مددگار

پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے لاشوں کی باقیات کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں، جو اس حساس معاملے کی تحقیقات میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

تحقیقات شروع، حکام خاموش

تاحال حکام کی جانب سے اس مقدمے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم خبر نے سوشل میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *