بلوچستان بارڈر پر بڑی کامیابی — سیکیورٹی فورسز نے 47 دہشت گرد ہلاک کر دیے

بلوچستان بارڈر پر بڑی کامیابی — سیکیورٹی فورسز نے 47 دہشت گرد ہلاک کر دیے - اردو خبریں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 اور 9 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا، جو بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے زیادہ تر افغان شہری تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں زیادہ تر افغانستان کی جانب گری تھیں اور 15 روز تک افغان حکام یا رشتہ دار ان کو لینے نہیں آئے۔ اس دوران لاشیں کھلے آسمان تلے گلتی سڑتی رہیں اور گوشت خور جانور بھی ان پر ٹوٹ پڑے۔

مزید بتایا گیا کہ 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ بارڈر پر ہونے والے ایک جرگے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر افغانستان منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے مطابق دہشت گردوں کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی ممکنہ کارروائی سے پہلے ہی ختم کر دینا ایک بڑی کامیابی ہے، جس نے مستقبل کے سنگین خطرے کو ٹال دیا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *