کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک میں آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو سگے بھائی زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا مسافر مزدا کے لین دین کے تنازع پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران بڑے بھائی امتیاز نے پہلے اپنے چھوٹے بھائی ایاز پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے کے باوجود ایاز نے اپنے بھائی سے اسلحہ چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں امتیاز بھی زخمی ہوگیا۔
ایاز کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایس ایچ او سعید آباد پرویز سولنگی کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔