برطانیہ میں ایل ایف آر وینز کی تعیناتی، ماہرین اور تنظیموں نے خدشات اٹھا دیے

برطانیہ میں ایل ایف آر وینز کی تعیناتی، ماہرین اور تنظیموں نے خدشات اٹھا دیے - اردو خبریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے سات مختلف علاقوں میں پولیس کے لیے 10 خصوصی لائیو فیشل ریکاگنیشن (LFR) وینز تعینات کی جائیں گی تاکہ سنگین جرائم کے مشتبہ افراد کی شناخت کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق صرف 2024 میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے 1,000 سے زائد گرفتاریوں کی گئیں اور مستقبل میں اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

تاہم اس اقدام پر سخت اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔ ایکیویلیٹی اینڈ ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ پالیسی یورپی انسانی حقوق کے آرٹیکلز 8 (رازداری)، 10 (اظہار رائے) اور 11 (اجتماعات کی آزادی) کے خلاف ہے۔

“بگ برادر واچ” سمیت دیگر تنظیموں نے اس ٹیکنالوجی کو “وائلڈ ویسٹ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے استعمال کے لیے نہ تو کوئی واضح قانون ہے اور نہ ہی کوئی مؤثر نگرانی کا نظام۔

ماہرین نے میٹ پولیس کے اعداد و شمار کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فیشل ریکاگنیشن سسٹمز میں غلط شناخت کا امکان زیادہ ہے، خاص طور پر کالے یا نسلی اقلیتوں کے افراد کے ساتھ۔ متعدد تحقیقی رپورٹس اس خطرے کی تصدیق کر چکی ہیں۔

ناقدین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ہر گزرتے شخص کو “بارکوڈ” میں بدل دیتی ہے، یعنی ہر شہری کو مشکوک قرار دیے جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ فی الحال برطانیہ میں LFR کے استعمال کے لیے کوئی مخصوص قانون موجود نہیں ہے، اسی لیے ماہرین حکومت سے سخت قانون سازی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *