این ڈی ایم اے الرٹ: پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سیلابی خطرہ

این ڈی ایم اے الرٹ: پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سیلابی خطرہ - اردو خبریں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اور ہری پور میں شدید بارش متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کی صورت حال پیش آ سکتی ہے۔

وسطی خیبر پختونخواہ کے مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی شدید سیلابی خطرہ ہے، جبکہ جنوبی خیبرپختونخواہ کے بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، وزیرستان، کرم اور باجوڑ کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، گجرات، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بھی شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ دریائے راوی اور ستلج میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، قلات، نوشکی، برکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خاران میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی اضلاع خضدار، آواران، واشک، تربت، ہنگول، اورماڑہ اور گڈانی میں شدید بارش اور پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیاں محفوظ جگہ پر پارک کریں، درختوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں، اور برساتی نالوں، دریا کناروں اور لینڈ سلائیڈنگ والے حساس علاقوں میں نہ جائیں۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *