ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز – شہریوں کو بلیک میل کرنے کی نئی سازش

ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز – شہریوں کو بلیک میل کرنے کی نئی سازش - اردو خبریں

ایف آئی اے کو اطلاعات ملی ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر واٹس ایپ پر جعلی ایف آئی آرز بھیج کر شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

ان جعلی دستاویزات میں شہریوں کو مختلف مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے، جبکہ ملزمان فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسے پیغامات میں شہریوں پر ’’سائبر کرائمز اور دہشتگردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگائے جاتے ہیں اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایف آئی اے نے وضاحت کی ہے کہ وہ کبھی بھی واٹس ایپ کے ذریعے ایف آئی آر یا نوٹس جاری نہیں کرتا۔

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی فوری اطلاع نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیں، جو اس قسم کے معاملات کی تحقیقات کے لیے مجاز ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالیاتی معلومات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں، اور مزید رہنمائی کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *