انسٹاگرام نے تخلیق کاروں کی سہولت کے لیے میسج مینجمنٹ ٹولز کا نیا سیٹ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد پیغامات کو تیزی اور مؤثر انداز میں منظم کرنا ہے۔
نئے فیچرز میں ملٹی سلیکٹ فلٹرز شامل ہیں جو صارفین کو اہم پیغامات کو چھانٹنے اور فوری جواب دینے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام نے کسٹم شارٹ کٹ آپشن بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ترجیحی پیغامات کے لیے الگ فولڈرز بنا سکیں گے۔ یہ فولڈرز پیغامات کی اقسام کی بنیاد پر ترتیب دیے جا سکیں گے تاکہ ان تک آسانی سے رسائی ممکن ہو۔