امریکی صدر ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان پر دفتر خارجہ کا ردعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق خبروں پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس دورے سے متعلق کوئی علم نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ “صدر ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے بارے میں مجھے کوئی اطلاع نہیں”، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حوالے سے اب تک کسی قسم کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ سابق امریکی صدر 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کے بعد وہ بھارت میں ہونے والی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔
مبینہ طور پر یہ دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے، جس سے پاک-امریکہ تعلقات میں ایک نیا باب کھلنے کی امید کی جا رہی تھی۔