امریکا سے پاکستان آنے والی ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ہر مرتبہ عمران خان کے لیے کتابیں لے کر آتی ہیں تاکہ وہ قیدِ تنہائی میں مطالعہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ منگل کے روز بھی جو کتابیں بانی پی ٹی آئی کو دی گئیں، وہ انہی کی جانب سے امریکا سے لائی گئی تھیں۔
ڈاکٹر سندس علی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک جمہوری ملک ہے، وہاں بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے ہوں گے لیکن اس کے باوجود وہ اقتدار میں ہیں۔