اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب پر ہراسانی و اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب پر ہراسانی و اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج - اردو خبریں

اسلام آباد: تھانہ شالیمار میں مشہور نوجوان ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے سامعیہ حجاب کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالتا رہا۔ متاثرہ ٹک ٹاکر نے الزام لگایا کہ 31 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر ملزم نے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ سامعیہ حجاب نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو بیان پولیس کے حوالے کر دیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متاثرہ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

 

یاد رہے کہ سامعیہ حجاب، مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی قریبی دوست ہیں، جنہیں چند ماہ قبل ایک مداح نے گھر میں گھس کر دوستی کی آفر مسترد ہونے پر قتل کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *