اسحاق ڈار کی ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

اسحاق ڈار کی ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار - اردو خبریں

ڈھاکا: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن حال ہی میں دل کے آپریشن کے بعد روبہ صحت ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیرِاعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ان کے لیے صحت و سلامتی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں۔

انہوں نے ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدان میں نمایاں خدمات کو بھی سراہا۔

ملاقات میں جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *