ذرائع کے مطابق FreeVPN.One ایکسٹینشن (جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے) بظاہر صارفین کو خفیہ طور پر ویب سائٹس براؤز کرنے میں مدد دیتا ہے، مگر سیکیورٹی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دراصل اپنے صارفین کی جاسوسی کر رہا ہو سکتا ہے۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ ایکسٹینشن ہر اس ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ لیتا ہے جس پر صارف جاتے ہیں۔ اگرچہ اس میں موجود “اے آئی تھریٹ ڈیٹیکشن” نامی فیچر صارف کو اسکرین شاٹ لینے کی اطلاع دیتا ہے، تاہم ایکسٹینشن کے دیگر حصے بغیر اطلاع کے معلومات جمع کرتے رہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان اسکرین شاٹس میں نجی تصاویر، بینکنگ تفصیلات، میڈیکل ریکارڈز اور حساس ذاتی معلومات شامل ہوسکتی ہیں، جو شدید سیکیورٹی خطرہ ہے۔
دوسری جانب ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ یہ اسکرین شاٹس صرف مشکوک ویب سائٹس سے لیے جاتے ہیں اور ان کا ذخیرہ نہیں کیا جاتا، تاہم ان دعوؤں کی تصدیق فی الحال ممکن نہیں ہے۔