Aeolus L8: ایک بار فیول سے کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر ممکن

Aeolus L8: ایک بار فیول سے کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر ممکن - اردو خبریں

چینی آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے ٹیسٹ کے مطابق Aeolus L8 ایس یو وی کا فیول رینج انتہائی متاثر کن ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی صرف پیٹرول موڈ پر چلتے ہوئے بھی کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر (تقریباً 1,400 کلومیٹر) بغیر کہیں رکے یا دوبارہ ایندھن بھروائے آسانی سے طے کرسکتی ہے۔

اس گاڑی کی مجموعی رینج، یعنی پیٹرول اور بجلی دونوں کے امتزاج کے ساتھ، تقریباً 2,245 کلومیٹر ہے جو اپنے حریف ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

فیول ایفیشنسی کے لحاظ سے بھی Aeolus L8 خاصی منفرد ہے، جو اوسطاً 41.7 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔ اس میں دوہرا نظام موجود ہے: ایک الیکٹرک موڈ اور دوسرا پیٹرول موڈ، جن کی بدولت یہ گاڑی لمبے سفر کے لیے نہ صرف مؤثر بلکہ عملی بھی ثابت ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *