حج 2026 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دو روز کی توسیع

-
وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
-
اب نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔
-
حکام کے مطابق عازمین کی سہولت کے پیش نظر درخواستوں پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
اب تک 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد حج 2026 کے لیے اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔
-
تاہم حج اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان بعد میں حج پالیسی کے تحت الگ سے کیا جائے گا۔
-
یاد رہے کہ حج 2026 کے لیے عازمین کی قبل از وقت رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، لیکن اس رجسٹریشن پر کوئی فیس نہیں لی جا رہی۔
-
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صرف رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔
-
ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں کے ذریعے بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔
-
وزارت نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے۔
-
اس کے علاوہ رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی یہ رجسٹریشن لازمی ہو گی۔
-
وزارت کے مطابق حج 2026 کے اخراجات اور شرائط و ضوابط کا الگ سے اعلان کیا جائے گا، اور یہ سارا عمل سعودی حکومت کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کے اعداد و شمار سعودی حکام کو فراہم کیے جا سکیں۔