سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری - اردو خبریں

این ڈی ایم اے نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور سمیت مختلف اضلاع میں نشیبی و شہری علاقوں کے زیرِ آب آنے اور ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کیرتھر رینج میں برساتی ریلوں کے باعث طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے لسبیلہ، حب، خضدار، اواران، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، قلات، ژوب، کیچ، گوادر، پسنی اور اورماڑہ سمیت مختلف علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے ندی نالوں میں طغیانی، کچے مکانات اور زرعی زمینوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *