سنجے دت کا انکشاف: والد سنیل دت کو پاکستان کی یاد ستاتی تھی

سنجے دت کا انکشاف: والد سنیل دت کو پاکستان کی یاد ستاتی تھی - اردو خبریں

معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ایک جذباتی واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک رات جب وہ دیر سے گھر واپس آئے تو انہوں نے اپنے والد، سنیل دت، کو کمرے میں اکیلے اور آنکھوں میں آنسو لیے پایا۔

سنجے دت کے مطابق، پہلے انہیں لگا کہ والدہ نرگس دت کی یاد میں والد آبدیدہ ہیں، لیکن بات کرنے پر پتا چلا کہ وہ اپنے اصل گھر، پاکستان کو یاد کر رہے ہیں۔

سنیل دت نے پنجابی میں بیٹے سے کہا:

“پاکستان میرا گھر ہے، مینو گھر دی یاد آگئی۔”

سنجے دت نے بتایا کہ وہ والد کو سمجھاتے رہے کہ ان کا گھر یہی ہے، لیکن والد کا دل اب بھی تقسیم سے پہلے کے اپنے گھر سے جڑا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ:

“تقسیم کے وقت جو کچھ ہوا، وہ دونوں طرف کے لوگوں کے لیے بہت مشکل تھا۔”

یاد رہے کہ سنیل دت کے آبا و اجداد کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور تقسیم ہند کے بعد وہ بھارت منتقل ہو گئے تھے۔ سنیل دت ہندو پنجابی تھے، جبکہ ان کی اہلیہ اور سنجے دت کی والدہ، مشہور اداکارہ نرگس دت، بنگالی مسلمان تھیں جن کا تعلق کلکتہ سے تھا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *