راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 2025 میں اب تک 215 مریضوں کی تصدیق

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 2025 میں اب تک 215 مریضوں کی تصدیق - اردو خبریں

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق سال 2025 کے دوران 6132 افراد کو ڈینگی کے لیے اسکرین کیا گیا، جن میں سے 215 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں 49 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 25 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

اب تک 46 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی جاچکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد مقامات کو چیک کیا گیا اور 15 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جن سے 1 لاکھ 21 ہزار 954 ڈینگی لاروا تلف کیے گئے۔

محکمہ صحت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی کی ہیں۔ اب تک 3471 ایف آئی آر درج، 1596 مقامات سیل، جبکہ 3170 چالان کیے گئے اور 93 لاکھ 38 ہزار 507 روپے جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔

ڈینگی کیسز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں جلالا، رحمت آباد، دھمیال، گنگال جبکہ راول ٹاؤن کے علاقے فارمان علی سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *