بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایشیا کپ جیسے ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم ضرور حصہ لے گی، چاہے اس میں پاکستان جیسی ٹیمیں شامل ہوں۔
سائیکیا نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت بھارت کو صرف انہی ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہیں، بشرطیکہ مقابلہ کثیرالملکی ایونٹ کا حصہ ہو۔ اگر بھارت انکار کرے تو متعلقہ کھیل کی فیڈریشن پر بین الاقوامی پابندیاں لگ سکتی ہیں، جو کھلاڑیوں کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایتھلیٹکس فیڈریشن پر پابندی لگتی ہے تو نیرج چوپڑا جیسے کھلاڑی عالمی ایونٹس میں شرکت سے محروم رہ جائیں گے، جو ملک اور کھلاڑی دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یہ پالیسی اس لیے بنائی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع مل سکیں اور بھارتی کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر بہتر مقام حاصل ہو۔