جدہ کے قریب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی، پاکستان میں سروس جزوی متاثر

جدہ کے قریب انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی، پاکستان میں سروس جزوی متاثر - اردو خبریں

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اس خرابی کے نتیجے میں پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کے معیار میں معمولی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ٹی سی ایل کے بین الاقوامی شراکت دار ادارے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کر رہی ہیں۔

 

پی ٹی سی ایل نے صارفین کے صبر و تحمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سروس کو جلد بحال کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *