بی جے پی کے انتخابی ماڈل پر کڑی تنقید، اپوزیشن کا بڑا انکشاف

بی جے پی کے انتخابی ماڈل پر کڑی تنقید، اپوزیشن کا بڑا انکشاف - اردو خبریں

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے انکشافات کے بعد بی جے پی کے دھاندلی پر مبنی انتخابی ماڈل کے خلاف عوامی ردعمل میں تیزی آ گئی ہے اور مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

 

قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “یہ سب جانتے ہیں کہ مودی ہمیشہ ووٹ چوری کے ذریعے جیتتے ہیں، مگر اب بہار انتخابات میں ایک ووٹ بھی چوری نہیں کرنے دیں گے۔”

 

رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے عوامی مینڈیٹ کے دعوے اپوزیشن کے بیانات سے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا اقتدار جمہوریت پر نہیں بلکہ دھونس، جبر اور ووٹ چوری پر قائم ہے۔

 

اپوزیشن رہنماؤں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اپنی دھاندلیوں کو پاکستان دشمنی، قوم پرستی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کے پردے میں چھپایا، لیکن اداروں کے استحصال اور دھاندلی شدہ انتخابات کے ذریعے حاصل کی جانے والی مصنوعی فتوحات اب عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *