شارجہ میں ہنگامہ: افغان شائقین کا ہجوم، گیٹ توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل

شارجہ میں ہنگامہ: افغان شائقین کا ہجوم، گیٹ توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل - اردو خبریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح ایک بار پھر افغان شائقین نے شارجہ اسٹیڈیم میں بد نظمی پیدا کی۔ شائقین نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھس آئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ ساتھ شائقین کے لیے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔

انتظامیہ نے پہلے سے ہی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کے پیشِ نظر پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے، جبکہ دونوں ممالک کے شائقین کے ٹکٹس بھی مختلف رنگوں میں جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے، جبکہ آج قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *