گوگل صارفین پر سائبر حملے، پاس ورڈز لیک ہونے سے دراندازیوں میں اضافہ

گوگل صارفین پر سائبر حملے، پاس ورڈز لیک ہونے سے دراندازیوں میں اضافہ - اردو خبریں

نیویارک: رپورٹس کے مطابق حالیہ سائبر حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کیے گئے، جس کے نتیجے میں گوگل سروسز کے صارفین مزید آسان ہدف بن گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، جی میل اور گوگل کلاؤڈ سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کر رہے ہیں، اس لیے ان حملوں کے اثرات عالمی سطح پر شدید ہوسکتے ہیں۔

کمپنی نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری نظر رکھیں اور اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے جون میں ان حملوں کے خدشے سے پہلی بار خبردار کیا تھا۔ اگست میں کمپنی نے باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ پاس ورڈز کے افشا ہونے کے باعث متعدد کامیاب دراندازیاں ہو چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *