دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی - اردو خبریں

دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ مہرہ نے شادی کے ایک سال بعد شوہر سے طلاق لینے کے بعد اب امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے نے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ جشن منایا۔

اس سے قبل شیخہ مہرہ اور فرنچ مونٹانا کی ڈیتنگ کی خبریں میڈیا کی زینت بنی رہی تھیں، اور دونوں کو کئی بار ایک ساتھ مختلف تقریبات اور تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔

شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں “مہرا M1” کے نام سے پرفیومز کی چین لانچ کی، جس کا پہلا پرفیوم “ڈائیوارس” 272 ڈالر کی قیمت کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔ یہ پرفیوم انہوں نے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے 2024 میں طلاق کے بعد لانچ کیا تھا۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو مئی 2024 میں پیدا ہوئی، تاہم اس کے صرف دو ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

دوسری جانب فرنچ مونٹانا، جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، اپنے ہِٹ گانوں کے ساتھ ساتھ افریقی اور مشرقِ وسطیٰ میں فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *