کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 22 اگست کو پاکستان کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں اور مالیاتی استحکام کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔