لاہور: ٹک ٹاکر خرم گجر فراڈ کے الزام میں گرفتار

لاہور: ٹک ٹاکر خرم گجر فراڈ کے الزام میں گرفتار - اردو خبریں

لاہور کے معروف ٹک ٹاکر خرم گجر کے خلاف اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ کا معاملہ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق خرم گجر پر الزام ہے کہ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ خریدنے کے نام پر دو لاکھ یورو وصول کیے، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود وعدہ پورا نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ارسلان کو نہ تو کمرشل پلاٹ دیا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر خرم گجر نے مبینہ طور پر انکار کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں بھی دیں۔

رانا ارسلان کی جانب سے پولیس کو درخواست دی گئی جس پر تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کرلیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *