سیلابی تباہ کاریوں پر ترک صدر کی ہمدردی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

سیلابی تباہ کاریوں پر ترک صدر کی ہمدردی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش - اردو خبریں

ترک صدر نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ترک صدر کے جذبۂ ہمدردی اور فراخدلانہ پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ دونوں ممالک کے درمیان قائم گہرے، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے رواں سال کے آغاز میں ہونے والی اپنی بات چیت کا بھی حوالہ دیا اور چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران آئندہ ہونے والی ملاقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *