براہموس کے سائے تلے گنیش پوجا، مودی کا تہوار عسکری پروپیگنڈا میں تبدیل

براہموس کے سائے تلے گنیش پوجا، مودی کا تہوار عسکری پروپیگنڈا میں تبدیل - اردو خبریں

بھارت میں مذہبی تہوار بھی اب عسکری رنگ میں رنگنے لگے ہیں۔ براہموس میزائل اور جنگی اسلحے کے سائے میں گنیش پوجا کو ایک نئے رخ پر پیش کیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس کے زیر سایہ بی جے پی نے روایتی مذہبی عقیدت کو جنگی پروپیگنڈا کے پلیٹ فارم میں بدل ڈالا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں اس سال گنیش مورتی “آپریشن سندور” کے تھیم پر تیار کی گئی ہے۔ یہ مورتی عام مذہبی عقیدت کی علامت نہیں بلکہ عسکری طاقت کی جھلک دکھا رہی ہے۔ مورتی میں فوجی وردی، ہتھیاروں کی علامتیں، براہموس میزائل اور ایس-400 رائفلز کے ماڈلز شامل کیے گئے ہیں۔

ملکارجن نگر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس خصوصی مورتی کی تیاری پر تقریباً 6 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ دو ماہ قبل شروع ہونے والا یہ کام ابھی بھی جاری ہے۔ گنیش چترتھی کی اس نمائش میں بھارت کی دفاعی تاریخ اور اہم جنگوں کے پوسٹر بھی پیش کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مورتی کے ساتھ 20 منٹ کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جائے گی، جس میں بھارتی فوج کی طاقت کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے گا۔ جیسے جیسے تہوار قریب آ رہا ہے، حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں ہتھیاروں پر مبنی تھیمڈ گنیش مورتیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سال گنیش مورتیاں صرف عقیدت کی علامت نہیں رہیں، بلکہ وہ مودی سرکار کی جنگی جنونیت اور عسکری پروپیگنڈے کی نئی پہچان بن گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *