ممبئی: بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ساتھ اپنی قریبی دوستی اور تعلقات پر کھل کر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سونو نگم نے کہا کہ “میں ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ایک بار علی ظفر سے ضرور بات کرتا ہوں۔ وہ نہ صرف بہترین آرٹسٹ ہیں بلکہ ایک شاندار اور اچھے انسان بھی ہیں۔”
بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ وہ اُن لوگوں سے زیادہ قریب محسوس کرتے ہیں جو اُن کے جیسی سوچ اور اقدار رکھتے ہیں، اور علی ظفر بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں۔
گفتگو کے دوران سونو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بارے میں بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہیں اپنا “محسن” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اُن کے کیریئر کا آغاز عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے مشہور گانے “اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” سے ہوا تھا، جو اُن کی موسیقی کی دنیا میں پہلا بڑا قدم ثابت ہوا۔