آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف ایک دن میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے کا ہوگیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 3380 ڈالر میں فروخت ہوا۔