آسٹریلیا: دیہی علاقے میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، سرچ آپریشن جاری

آسٹریلیا: دیہی علاقے میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، سرچ آپریشن جاری - اردو خبریں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے دیہی علاقے پورےپنکا (Porepunkah) میں پیش آیا جہاں پولیس کی ٹیم سرچ وارنٹ لیکر پہنچی تھی۔

بھاری اسلحے سے لیس اور انتہائی خطرناک ملزم نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد حملہ آور جنگل کا رخ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 59 سالہ ڈیٹیکٹیو اور 35 سالہ سینیئر کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور اہلکار شدید زخمی ہوا، جس کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں۔

وکٹوریہ پولیس کمشنر مائیک بش نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “یہ بہادر افسر ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر گئے۔”

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور “سویورن سٹیزن” (Sovereign Citizen) نظریات رکھتا ہے، جو حکومت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے۔

ادھر، مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔


مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *