بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے آخرکار اس سوال کا جواب دے دیا جس کا مداحوں کو عرصے سے انتظار تھا—ان کی بیٹی نساء کب فلم انڈسٹری میں قدم رکھے گی؟
ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے صاف الفاظ میں کہا کہ نساء کبھی بھی بالی ووڈ کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں شامل ہونے والے اسٹارز کے بچوں کو ٹیلنٹ کے بجائے صرف ’’نام‘‘ کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے اور انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کاجول نے بتایا کہ نساء اب 22 برس کی ہو چکی ہیں اور وہ خود یہ فیصلہ کر چکی ہیں کہ وہ شوبز کی دنیا سے دور ہی رہیں گی۔
واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن کے کئی ہم عصر فنکاروں کے بچے، جیسے شاہ رُخ خان اور چنکی پانڈے کی اولادیں، پہلے ہی بالی ووڈ میں جگہ بنا چکی ہیں اور اکثر ’’نیپو کڈز‘‘ کے عنوان سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔