ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اہم تجارتی ملاقات

ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اہم تجارتی ملاقات - اردو خبریں

ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے ایک اہم تجارتی اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان کے وزیرِ تجارت بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں بنگلا دیش کے کامرس ایڈوائزر شیخ بشیرالدین کے علاوہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام اور سرکاری تجارتی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گورنر بنگلا دیش بینک، ایگزیکٹو چیئرمین بنگلا دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش کے سیکریٹریز برائے کامرس و ایوی ایشن اور چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *