رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور ڈکی بھائی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا۔