حالیہ مطالعے میں تقریباً 1005 چینی بچوں (عمر 6 سے 8 سال) کے غذائی ڈیٹا اور آنکھوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن بچوں کی خوراک میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ تھی، ان کی آنکھوں کی axial length (لمبائی) کم رہی، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں نزدیکی نظر (myopia) کا کم خطرہ لاحق تھا۔
اس کے برعکس، جن بچوں نے اپنی خوراک میں زیادہ saturated fats (سنترپت چکنائیاں) استعمال کیں، ان کی آنکھوں کی لمبائی زیادہ پائی گئی، جو کہ دور کی نظر کی کمزوری کے امکانات بڑھنے کی علامت ہے۔
مزید ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن افراد کے خون (پلازما) میں اومیگا-3 کی سطح زیادہ تھی اور جینیاتی طور پر بھی ان میں یہ رجحان بہتر تھا، ان میں نظر کی خرابی کے امکانات کم اور آنکھوں کی لمبائی بھی متوازن رہی۔