تحقیق: کووڈ انفیکشن خون کی شریانوں کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے

تحقیق: کووڈ انفیکشن خون کی شریانوں کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے - اردو خبریں

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کووڈ انفیکشن خون کی شریانوں کی عمر کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر خواتین میں۔

تحقیق کے مطابق جن افراد نے ویکسین لگوائی تھی، ان کی شریانوں میں سختی نسبتاً کم دیکھی گئی، جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان علامات میں بھی کمی آتی گئی۔

یونیورسٹی سٹی پیرس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ پروفیسر روزا ماریہ برونو کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کووڈ براہِ راست خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مریض کی شریانیں حقیقی عمر سے زیادہ عمر رسیدہ دکھائی دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں قلبی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ رجحان جاری ہے تو ضروری ہے کہ ہم ابتدائی مرحلے پر ہی ایسے مریضوں کی نشاندہی کریں جو زیادہ خطرے میں ہیں، تاکہ انہیں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے سنگین نتائج سے بچایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *