سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے آج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یہ فیصلہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں پر لاگو ہوگا تاکہ طلبہ اور والدین کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری جانب جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث جامعہ جمعرات 21 اگست کو بند رہے گی، تاہم آن لائن کلاسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں حسبِ معمول جاری رہیں گی۔
ترجمان یونیورسٹی کے مطابق جامعہ کے تمام امتحانات اگلے حکم تک مؤخر کردیے گئے ہیں جبکہ آن لائن کلاسز کی مکمل نگرانی یونیورسٹی کی لیڈرشپ کرے گی تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو