چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی بھی دستاویزات جمع کروانی ہیں، وہ آج ہی کروا دے کیونکہ ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین کی جانب سے کچھ دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں اور عدالت کو ان کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے فیصلے بھی موجود ہیں۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ جو بھی دستاویزات دینا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ پراسیکیوشن بھی ان کا جائزہ لے سکے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل بدھ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دی۔