🇺🇸🤝🇷🇺 ٹرمپ کی پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد اب زیلنسکی وائٹ ہاؤس طلب

🇺🇸🤝🇷🇺 ٹرمپ کی پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد اب زیلنسکی وائٹ ہاؤس طلب - اردو خبریں

الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بھی وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔

🔹 امریکی میڈیا کے مطابق زیلنسکی پیر کے روز اوول آفس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما براہِ راست امن فارمولے پر گفتگو کریں گے۔

🔹 صدر ٹرمپ نے کہا کہ “روس-یوکرین جنگ کا حل صرف ایک جامع امن معاہدہ ہے، عارضی جنگ بندی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔”

🔹 انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو وہ صدر پیوٹن سے دوبارہ ملاقات کا وقت بھی طے کریں گے۔

🔹 یاد رہے کہ الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جسے دونوں رہنماؤں نے “تعمیری” قرار دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *