پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم اپنی انجری سے صحت یاب ہو کر میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وہ اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد جلد ہی پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ دوبارہ شروع کریں گے۔
ڈائمنڈ لیگز سے دستبردار ہونے کے بعد اب ان کا اصل ہدف ستمبر میں ٹوکیو (جاپان) میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہے۔ امید ہے کہ وہ اس بڑے مقابلے کے لیے مکمل فٹنس اور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے