فرائز کا ذائقہ میٹھا نہیں — ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے”

فرائز کا ذائقہ میٹھا نہیں — ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے” - اردو خبریں

بین الاقوامی محققین نے آلو کے مختلف استعمال اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کے درمیان تعلق پر ایک طویل مدتی تحقیق کی۔ نتائج حیران کن نکلے—وہ لوگ جو ہفتے میں کم از کم تین بار فرائز کھاتے تھے، ان میں بیماری کا خطرہ 20 فیصد زیادہ پایا گیا۔ لیکن خوشخبری یہ ہے کہ سِکے ہوئے، اُبلے یا بھرتے کی شکل میں آلو کھانے سے ایسا کوئی خطرہ نہیں دیکھا گیا۔

ڈائیبیٹیز یو کے سے وابستہ ڈاکٹر فائے رائلے کے مطابق، یہ تحقیق بتاتی ہے کہ آلو اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا تعلق اتنا سیدھا نہیں جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا۔

یہ مطالعہ امریکا میں کام کرنے والے 2 لاکھ 5 ہزار میڈیکل ملازمین کے ڈیٹا پر مبنی تھا، جس میں تقریباً 40 سال تک ان کی غذا کی عادات کا سروے کیا جاتا رہا۔ اس عرصے میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جن سے یہ واضح ہوا کہ آلو کی تیاری کا طریقہ صحت پر بڑا اثر ڈالتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *