کھیل August 2, 2025 Shahbaz Sayed

والی بال میں پاکستان کی شاندار فتح! امریکا کو ہرا کر اگلے مرحلے کی جانب پیش قدمی

ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

میچ کی شروعات میں پاکستانی ٹیم نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ بآسانی 14-25 سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں امریکی ٹیم نے واپسی کی کوشش کی اور 22-25 سے کامیابی حاصل کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 18-25 سے برتری حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔

اب پاکستان اتوار کے روز چیمپئن شپ میں 13ویں پوزیشن کے لیے میدان میں اُترے گا۔

یاد رہے کہ راؤنڈ آف 16 میں پاکستان نے عالمی نمبر 1 پولینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا تھا، تاہم سخت مقابلے کے بعد وہ 2-3 سے شکست کھا گیا تھا۔